لندن: عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا، چاندی اور پلاٹینیم کی عالمی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔
تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت 29.30 ڈالر کی کمی کے بعد 4,131.80 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے، جبکہ چاندی 48 سینٹ سستی ہو کر 58.53 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
اسی طرح پلاٹینیم کی قیمت میں 20.20 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 1,640 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور امریکی معاشی اشاریوں کے اثرات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کی اس تبدیلی کے اثرات مختلف ممالک کی مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے، جہاں آنے والے دنوں میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ردوبدل دیکھا جا سکتا ہے۔
