لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر مگر سخت پیغام جاری کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
"پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟”
مریم نواز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات اور الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
