گلاسگو: پاکستان کے اولمپک اور کامن ویلتھ چیمپئن ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز 2026 کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی پہلی ہی کوشش میں 78.63 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔
ان کی دوسری کوشش فاؤل قرار پائی، جبکہ تیسری کوشش میں انہوں نے 75.65 میٹر کی تھرو کی۔ تاہم پہلی کوشش کا اسکور ہی فائنل تک رسائی کے لیے کافی ثابت ہوا۔
ارشد ندیم کوالیفائنگ مرحلے میں مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن پر رہے اور اب وہ فائنل میں اپنے کامن ویلتھ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ ارشد ندیم فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے