اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت کے علاقے شاہین چوک کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران شہید ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے