کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5,193 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے ایک ساتھ پانچ نفسیاتی حدیں بحال کر لیں، جسے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کے لیے انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم نئے ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کے مطابق خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ سرمایہ کار آئندہ سیشنز میں بھی مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے