ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں جان بحق ہونے والے ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد تمام اہلکاروں کی لاشیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکار جان بحق جبکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 28 اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ چوکی میں موجود اہلکاروں کی مدد کے لیے روانہ ہونے والی اضافی نفری پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے