ڈھاکہ — بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کپ 2027 بنگلا دیش میں 18 جون سے 4 جولائی 2027 تک ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ وینیوز میں میرپور، چٹاگرام اور سلہٹ شامل ہیں۔ تاہم حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ بنگلا دیش نے آخری بار 2016 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی۔
ایشیا کپ کا مختصر تاریخی پس منظر
ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا جب صرف پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا گیا۔ 41 سال میں یہ ٹورنامنٹ اب تک 17 بار منعقد ہو چکا ہے۔ 2025 کے ایڈیشن میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔
اعزازات
بھارت 9 بار، سری لنکا 6 بار اور پاکستان 2 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے۔ سب سے زیادہ فائنل کھیلنے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل ہے جس نے 13 فائنل کھیلے۔ بھارت 12، پاکستان 6 اور بنگلا دیش 3 بار فائنل تک پہنچا تاہم بنگلا دیش ابھی تک ایک بار بھی ٹرافی نہیں جیت سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے