اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (جمعہ) طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے متعدد معاملات پر غور اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال، انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتِ حال اور ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، قومی سلامتی سے متعلق امور، داخلی سیکیورٹی اور مجموعی سیاسی و معاشی حالات پر بھی تفصیلی غور کیے جانے کی توقع ہے۔ متعلقہ ادارے کابینہ کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
وفاقی کابینہ ملکی داخلی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کابینہ کمیٹیوں کے مختلف فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ عوامی مفاد اور قومی اہمیت کے دیگر معاملات بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے