واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، امریکی فوج، معیشت اور میڈیا سے متعلق اہم بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین فوج امریکی فوج ہے، جس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کو عسکری لحاظ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور امریکا اس حوالے سے اپنی پالیسی پر قائم رہے گا۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ چار سال کے اندر امریکی اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچے گی، اور ان کے بقول یہ پیش گوئی درست ثابت ہو رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران سے متعلق پیش رفت اور دیگر اہم معاملات پر میڈیا ان کی حکومت کو وہ کوریج نہیں دے رہا جس کی وہ مستحق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے