سرکاری اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران روٹ پرمٹ، رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ کی گئی، جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر متعدد مسافر کوچز کو روک دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، رجسٹریشن یا لائسنس کے کسی بھی گاڑی کو شاہراہوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے لانگ روٹ کوچز میں اضافی پٹرول یا ڈیزل ٹینک نصب کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسافروں کی جان کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ کوچ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اضافی فیول ٹینک ہٹا دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے