
نیتن یاہو نے کہا کہ ایسی تمام رپورٹس "محض افسانہ اور جعلی خبر” ہیں۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ان سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر سے کوئی درخواست کی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے قومی مفادات اور سکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خودمختار فیصلے کرتا ہے، اور ملک کی دفاعی کارروائیاں بیرونی ہدایات کے بجائے اپنی قومی حکمتِ عملی کے مطابق انجام دی جاتی ہیں۔
نیتن یاہو کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور حزب اللہ سے متعلق کشیدگی کے حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس گردش کر رہی تھیں، جنہیں اسرائیلی وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے اپنی حکومت کا مؤقف واضح کیا۔
